لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) صرف چند ہزار روپے کی خاطر معصوم بچیوں کو اغوا کرنیوالے ملزم کو لاڑکانہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے آٹھ بچیوں کے اغوا اور فروخت کا اعتراف کر لیا۔ اس نے بتایا کہ بچی کو چار ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا اب تک آٹھ بچیاں فروخت کر چکا ہے۔ بچیاں جیکب آباد میں بیچ دی جاتی تھیں ملزم گلزار نے بتایا کہ وہ بچیوں کو نشہ آور آئس کریم کھلاتا جس کے بعد بوری میں ڈال کر ٹھیلے پر رکھ کر کچھ دور لے جاتا جہاں اس کا ساتھی ایک خاتون کے ساتھ موٹر سائیکل پر آتا اور بچی کو لے جاتے۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ملزم کا آٹھ روزہ ریمانڈ لے لیا ہے۔
بچیاں فروخت