لاہور(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں اُمّ المو¿منین حضرت سیّدہ خدیجة الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یومِ وصال اور یوم باب الاسلام محبت و عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ مختلف شہروں میں حضرت خدیجة الکبریٰؓ کی یاد میں جلسے، کانفرنسیں اور محافل منعقد کی گئیں۔پیر محمد اطہر القادری نے لاہور میں حضرت خدیجة الکبریؓ کی یاد میں منعقدہ محسنہ¿ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خدیجہؓ کی سیرت و کردار مسلم خواتین کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ علاوہ ازیں جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حضرت خدیجة الکبریٰؓکو عورتوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ آپؓ فہم و فراست کا پیکر، غم گسار، پاکیزہ اخلاق کی حامل اور مزاج شناسِ رسولﷺ تھیں۔دریں اثناءسنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں یومِ باب الاسلام منایا گیا اور عظیم مسلم جرنیل محمد بن قاسم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ اس سلسلہ میں لاہور میں المرکز الاسلامی شادباغ میں باب الاسلام کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے کہا کہ باب الاسلام سندھ اسلام کی عظمت ِ رفتہ کا امین ہے۔
”حضرت خدیجة الکبریٰؓ پاکیزہ اخلاق کی حامل اور مزاج شناس رسول تھیں“
Jul 21, 2013