اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں 21جولائی سے شروع ہونے والے نئے ہفتے کیلئے مختلف مقدمات کے سلسلے میں ججز کاروسٹر جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد پرنسپل سیٹ ،لاہور اور کراچی میں دو دو بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔اسلام آباد میں جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان پرمشتمل دو رکنی بنچ اور جسٹس اعجاز افضل اورجسٹس گلزار احمد پرمشتمل دو رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرینگے جبکہ لاہورمیں جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس ثاقب نثار سماعت کریں گے۔
سپریم کورٹ : نئے ہفتے کیلئے مختلف مقدمات میں ججز کاروسٹر جاری
Jul 21, 2014