چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج بنائے جانیکا امکان

Jul 21, 2014

کراچی(این این آئی) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقرکو سپریم کورٹ کا جج جبکہ جسٹس فیصل عرب کو سندھ ہائیکورٹ کاچیف جسٹس مقررکیے جانے کاامکان ہے۔جسٹس فیصل عرب کے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بن جانے سے پرویزمشرف غداری کیس متاثرنہیں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہونے والی نشست پرسندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقرکو لانے کاجائزہ لیاجا رہاہے اورامکان ہے کہ عیدالفطرکے فوری بعدیہ معاملہ مزیدغورکے لیے جوڈیشل کمشن کے سامنے رکھاجائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ جسٹس مقبول باقر کے سپریم کورٹ کے جج مقررہونے کی صورت میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کاعہدہ خالی ہوجائے گااس لیے اس عہدے پرسندھ ہائی کورٹ کے سینئرترین جج اورسابق صدر پرویزمشرف کے خلاف غداری مقدمے میں ٹرائل کے لیے قائم سپیشل کورٹ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب کومقررکرنے کی تجویزہے۔ذرائع نے بتایاکہ دونوںنامزدگیوں کاحتمی فیصلہ ہونے کے بعدمعاملہ عیدالفطرکے بعد جوڈیشل کمشن میں زیرغور لایاجائے گا۔

مزیدخبریں