طاہرالقادری کا انقلاب، عمران کا لانگ مارچ، ٹوپی ڈرامے کے سوا کچھ نہیں: رانا ثنا

لاہور (آئی این پی) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے طاہرالقادری کا انقلاب اور عمران خان کا لانگ مارچ ’’ٹوپی ڈرامے‘‘ کے سوا کچھ نہیں، ملک میں مڈٹرم انتخابات کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا اور امن قائم ہو سکے گا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان اور طاہرالقادری کا ایجنڈا جمہوریت کے خاتمے کا ایجنڈا ہے مگر عوام ن لیگ کے ساتھ ہیں اس لیے طاہرالقادری اور عمران خان کا ٹوپی ڈرامہ کامیاب نہیں ہو گا۔ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا چودھری برادران اور شیخ رشید کی سیاسی موت ہو چکی ہے اور وہ غیرجمہوری اقدامات کے ذریعے خود کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...