تحریک انصاف کا آئندہ پارٹی ٹکٹ آزادی مارچ میں افرادی قوت لانے سے مشروط

 اوکاڑہ(آئی این پی)تحریک انصاف نے آئندہ پارٹی ٹکٹ کو 14اگست کے آزادی مارچ میں  افرادی قوت سے مشروط کر دیا،پارٹی رہنماؤں کی آزادی  مارچ کارکردگی چیک کرنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کا آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے  قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف نے اپنے اعلان کردہ 14اگست کے آزادی مارچ کو ہر صورت کامیاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں پارٹی کے مرکزی  اور صوبائی عہدیداران کو پورے ملک کے طوفانی دورے کرنے کی ہدائت کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عہدیدار اضلاع ،تحصیلوں کی پارٹی تنظیم اور قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈروں پر واضح کر رہے ہیں کہ پارٹی کی لیڈر شپ نے آئندہ انتخابات کو  آزادی مارچ میں فعالیت سے مشروط کیا ہے۔اس سلسلہ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے سابق اور آئندہ متوقع ٹکٹ ہولڈروں کو زیادہ سے زیادہ  افراد لانے کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...