بغداد(این این آئی)عراقی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ وہ دارلحکومت بغداد کے شمال مشرقی حصے کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں اس دوران جھڑپوں میں ایک بچے سمیت 11افرادجان سے گئے، فوجی ترجمان نے اتوارکو جاری ایک بیان میں بتایاکہ عراقی فورسز اور عسکریت پسندوں کی جانب سے چودہ گھنٹے سے زائدجاری رہنے والی شدید لڑائی کے بعددارالحکومت بغداد کے شمال مشرقی حصوں پر واپس قبضہ حاصل کرلیا ، وسری جانب گزشتہ روز ہونے والے پانچ بم دھماکوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی۔