انقرہ(ثناء نیوز)مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے ترک وزیر اعظم طیب اردگان کے السیسی کو غیر قانونی آمر قرار دینے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں نا قابل قبول قرار دیا۔ قاہرہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سامح شکری نے کہا ان بیانات کا غزہ میں ہونے والے واقعات سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان سے اہلیان غزہ کے تحفظ میں مدد ملے گی ۔اس کے بجائے اردگان کو جنگ کے متعلقہ فریقوں کو فائر بندی پر آمادہ کرنا چاہئے۔