لارڈز (سپورٹس ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم مشکلات میں گھر گئی 319 رنز کے تعاقب میں 105 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں۔ قبل ازیں بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 342 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی بھارت نے پہلی اننگز میں 295 رنز بنائے تھے انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 319 رنز بنائے تھے انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے مزید 214 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔