بلاوائیو (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے نے افغانستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ افغانستان نے 7 وکٹوں پر 256 رنز بنائے۔ عثمان غنی نے 118 رنز کی اننگز کھیلی۔ زمبابوے نے ہدف 44ویں اوور میں 2 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ سکندر رضا نے 141 اور ہمیش ساکاڈزا نے 93 رنز بنائے۔ سکندر رضا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
زمبابوے نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا
Jul 21, 2014