شکیب الحسن نے معافی مانگ لی

Jul 21, 2014

ڈھاکہ  (اے پی پی) بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نے غیر مناسب رویے پر معافی مانگتے ہوئے معطلی کے خلاف نظرثانی کی درخواست جمع کرا دی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 جولائی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شکیب الحسن کو چھ ماہ کیلئے ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا تھا۔ آل رائونڈ نے گزشتہ روز بورڈ کے سربراہ نظم الحسن سے ملاقات کر کے پابندی کے خلاف نظرثانی کی درخواست بورڈ کو جمع کرا دی۔

مزیدخبریں