اسلام آباد ( محمد نواز رضا/وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کا وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور سینیٹر محمد اسحق ڈار کو چیئرمیں بنایا جارہا ہے سینٹ سے ارکان کے نام موصول ہوتے ہی سپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین شپ حکومت کے پاس ہی رہے گی تمام پارلیمانی جماعتوںکی طرف سے پارلیمانی کمیٹی میں اپنے نمائندوں کے نام آج تک سپیکر آفس کو بھجوانے کی تاکید کی گئی ہے چیئرمین سینٹ کی طرف سے آج کمیٹی میں سینٹ کی نمائندگی کیلئے 11 سینیٹرز کی فہرست بھجوانے کا امکان ہے۔قومی وطن پارٹی کے صدر آفتاب شیرپائو ، مسلم لیگ (ضیائ) کے صدر اعجاز الحق اور عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کو نمائندگی دینے کے لئے حکومتی ارکان کی نشستوں میں کمی کی جا سکتی ہے یا پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی تعدا بڑھائی جائے گی حکومت کی طرف سے سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، سینیٹر اسحق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں جمعیت علماء اسلام(ف) سے وزیر مملکت پوسٹل سروسز مولانا عبدالغفور حیدری اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو کے نام دے دیئے گئے ہیں۔
کمیٹی
انتخابی اصلاحات پارلیمانی کمیٹی‘ اسحاق ڈار کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان
Jul 21, 2014