اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یٰسین ملک نے 5 رکنی وفد کے ساتھ امریکہ کا دورہ کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق دورے میں امریکی دفاع سکیورٹی اور محکمہ خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کیں، سیکرٹری دفاع نے سنٹرل کمانڈ کا بھی دورہ کیا اور کمانڈر جنرل لائیڈ جے آسٹن سے ملاقات میں علاقائی اور سٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آصف یٰسین ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں ہیں۔ آصف یٰسین ملک نے امریکی دفاعی حکام کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
آصف یٰسین ملک