لاہور(سپورٹس رپورٹر)عمر اکمل نے کہا کہ وہ سری لنکا کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے دستیاب ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے موقع دیا تو بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔ ویسٹ انڈیز سے عید کے موقع پر ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں کہ میں بغیر اطلاع کے ویسٹ انڈیز میں لیگ کھیلنے چلا گیا ہوں۔