سندھ میں توانائی منصوبوں پر رواں سال 16ارب روپے خرچ کئے جائیں گے

Jul 21, 2015

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے اس سال سندھ میں توانائی کے مختلف منصوبوں بشمول کوئلہ، شمسی اور ونڈ انرجی پراجیکٹس کیلئے 16 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت کے تعاون سے 2020ء تک تھر کے کوئلہ کے ذخائر سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے۔ توانائی کے منصوبوں میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ترغیب کیلئے سازگار فضاء پیدا کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں