چین سے ایل این جی کی درآمد کے لئے700 کلو میٹر طویل پائپ لائن کی تعمیر شروع کر دی: وزیر پٹرولیم

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین سے ایل این جی کی درآمد کے لئے 700 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر شروع کردی ہے۔ مستقبل قریب میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل ہوگا۔ منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے چین کے فنڈز سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایران سے گیس کی درآمد کے ذریعے' توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوششیں کر رہا ہے تاہم ماضی میں ایران پر پابندیوں کے باعث منصوبے پر پیش رفت میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور توقع ہے اس سال اکتوبر میں منصوبہ شروع ہوجائے گا جو30 ماہ میں مکمل ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے مرکزی اہمیت کی حامل ہوگی اور اس سے مغربی چین کے گرم پانیوں تک رسائی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...