سعودی عرب میں داعش کے خلاف کریک ڈائون،37 افراد ہلاک،400 سے زائد گرفتار کر لئے: وزارت داخلہ

ریاض( صباح نیوز)سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن میں شدت پسندوں سمیت 37 افراد ہلاک اور 120 زخمی جب کہ 400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے ، گرفتار افراد میں زیادہ ترکا تعلق سعودی عرب سے ہے، یمن، شام سمیت 6ممالک کے افراد بھی پکڑے جانے والوں میں شامل ہیں۔ گرفتار افراد سعودی عرب اور اس کے باہر حملوں، سفارت کاروں کو نشانہ بنانے، فرقہ واریت اور مسجدوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب کہ گرفتار افراد سعودی عرب میں مسجد میں دھماکوں سمیت کئی دیگر دہشت گردی کے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران رمضان المبارک میں بم دھماکے کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئیں،144 افرادکو انٹرینٹ کے ذریعے داعش کا پیغام پھیلانے اور نئے افراد کو بھرتی کرنے کے الزام میں پکڑا گیا۔

ای پیپر دی نیشن