کراچی: شہریوں نے ایک ڈاکو کو زندہ جلا دیا، دوسرا بری طرح جھلس گیا

Jul 21, 2015

کراچی (آن لائن) کورنگی میں علاقہ مکینوں نے 2ڈاکوئوں کو پکڑ کر زندہ جلا ڈالا۔ واقعہ کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 3افراد زخمی بھی ہوئے۔ کورنگی نمبر ساڑھے3 میں 2ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے، علاقہ مکینوں کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر 3افراد زخمی ہوئے۔ بعد ازاں علاقہ مکینوں نے ڈاکوئوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور آگ لگا دی، جس کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، جہاں ایک ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

مزیدخبریں