تربت: ممتاز بلوچ شاعر رحمت اللہ شوہاز قاتلانہ حملے میں جاں بحق

تربت (آئی این پی) تربت میں بلوچ شاعر رحمت اللہ شوہاز قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ تربت کے نواحی علاقے بلیدہ کوشک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بلوچ شاعر رحمت اللہ شوہاز پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رحمت اللہ شوہاز جاں بحق ہوگئے۔ رحمت اللہ شوہاز بی این پی عوامی کے سابق مرکزی رہنما تھے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان جان بلیدی نے اپنے ایک بیان میں شاعر رحمت اللہ کے قتل کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران یہ چوتھا واقعہ ہے کہ اختلاف کے نام پر بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ نشنل ازم کے نام پر دہشت گردی انتہائی قابل مذمت ہے، واقعہ کے بعد لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بلوچ شاعر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...