کرپشن 55 سالہ آمریت سے پھیلی، دعا ہے افتخار چودھری سیاست میں آئیں: خورشید شاہ

سکھر(آن لائن) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کا کردار نہیں ہونا چاہیے جب کہ کراچی میں الطاف حسین نے آپریشن کے لیے خود فوج کو دعوت دی تھی۔سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں 55 سال کی آمریت کی وجہ سے کرپشن پھیلی اب اللہ نہ کرے کہ ملک میں دوبارہ مارشل لا لگے،کرپشن ملک کے کسی بھی صوبے میں ہو کینسر کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں الطاف حسین نے آپریشن کے لیے خود فوج کو دعوت دی تھی جو آبیل مجھے مار والی بات ہے جب کہ سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سیاست میں آجائیں۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اسلام محبت وبھائی چارے کا درس دیتا ہے جب کہ القاعدہ اور داعش اسلام کا نام بدنام کررہے ہیں،داعش القاعدہ کا دوسرا نام ہے جو نام تبدیل کرکے عوام کو ڈرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ملک سے غربت اور جہالت کا خاتمہ ہو جب کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حاکم وقت پرعائد ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...