پاک فوج نےچترال میں حالیہ بارشوں کے بعدسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی۔

Jul 21, 2015 | 13:53

سٹی رپورٹر


آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیاہے۔ پاک فوج نےمتاثرہ علاقوں گرم چشمہ،کیلاش ویلی اور اپر چترال میں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے آٹھ ٹن اشیائے خورد و نوش چترال میں متاثرین تک پہنچادی ہیں، چترال میں سیلاب کی بدترین صوتحال کے باعث متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے، راشن کی بھی شدید قلت پیدا ہوتی جا رہی ہے.

مزیدخبریں