خانےوال(نامہ نگار)عمران خان کی سیاست کا محور ملکی ترقی کی راہ روکنا اور” سی پیک “منصو بہ کو نا کام بنا نا ہے، منتخب حکو مت اپو زیشن کا احتجاج،دھر نوں کی ”گیدڑ بھبکیوں“ میں نہیں آئیگی،مریم نواز شریف کی عوامی مقبولیت نے عمران کی سیاست ”دی اینڈ “پر پہنچا دی ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کی صو بائی کو نسل کے رکن ،سینئر ضلعی نائب صدر حا جی مظفر محمود خان سیال نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈ یا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ملکی ترقی کا پہیہ جام کر نے اور جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں گی، عمران خان بد حواسی میں شریف خا ندان پر الٹے سیدھے الزا مات عائد کر رہے ہیں، عوام کسی احتجاجی تحریک کو کا میاب نہیں ہو نے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قوتوں کے ایماءپر اپوزیشن کی تحریک کا واحد مقصد ملکی اقتصادی ترقی کا پہیہ جام کر نا اور ملک میں انتشار اور بد امنی پھیلا تے جمہوری عمل کو روکنا ہے ۔
عمران خان کی جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی
Jul 21, 2016