اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم ہائوس کے ترجمان نے بدھ کی شام وزیراعظم کے قوم سے خطاب کی خبروں کی تردید کردی۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینلز نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف بدھ کی شام قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے اور کشمیر پالیسی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے تاہم وزیراعظم ہائوس کے ترجمان نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
وزیراعظم ہائوس / ترجمان