کراچی(خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سید شعیب احمد بخاری ایڈووکیٹ کو سینکڑوں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں میں یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جناح گرائونڈ عزیز آباد میں ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ حق پرست سینیٹر و ممتاز عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی کے صاحبزادے مولانا تبشیر الحق تھانوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا، عبدالستار ایدھی مرحوم کے صاحبزادے فیصل ایدھی، پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی وزیر برائے مذہبی امور قیوم سومرو اور دیگر نے شرکت کی۔