فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی رزلٹ اعلان کرنے کی تقریب کا آرگنائزر پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحان کی تقریب میں ممبران اسمبلی کے استقبال کے دوران تقریب کے آرگنائزر چالیس سالہ عبدالجبار سہوترا اچانک دل کا دورہ پڑا۔ انہیں سیکرٹری بورڈ کے آفس میں منتقل کر کے پہلے سے ہی بلائی گئی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم کے ذریعے طبی امداد دی جا رہی تھی کہ وہ دم توڑ گئے تاہم انہیں پھر بھی ایف آئی سی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔ عبدالجبار سہوترا کی رہائش کبوتراں والا چوک غلام محمد آباد میں ہے ۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ رات بعد نماز عشاء غلام محمد آباد والے بڑے قبرستان کی جنازہ گاہ میں ادا کر کے اسی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
فیصل آباد: میٹرک کے نتائج کی تقریب کا آرگنائزر استقبال کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا
Jul 21, 2016