برسلز میں بم الرٹ غلط ثابت، گرفتار مشکوک شخص یونیورسٹی کا طالب علم نکلا

Jul 21, 2016

برسلز (نوائے وقت رپورٹ) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بم کا الرٹ غلط ثابت ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار مشکوک شخص یونیورسٹی میں نیوکلیئر ریڈی ایشن ڈیپارٹمنٹ کا طالب علم ہے۔ گلے میں تار لٹکائے ہوئے طالب علم علاقے کا ریڈی ایشن لیول چیک کر رہا تھا۔ دارالحکومت میں آج قومی دن کے موقع پر ہائی الرٹ ہے۔

مزیدخبریں