واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)امریکہ نے داعش کے خلاف مہم میں متحدہ عرب امارت کو 785 ملین ڈالر فراہمی کی منظوری دیدی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارت کو 785 ملین ڈالر کے اسلحے کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق اس خلیجی ریاست کو ہتھیاروں کی فراہمی خطے میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے بڑھتے خطرے کے تناظر میں کی جائے گی۔ اس ڈیل کے حوالے سے امریکی کانگریس کے پاس ایک ماہ کا عرصہ ہے اور اس دوران اس معاہدے پر اعتراضات کرنے کے علاوہ کانگریس اسلحہ فراہمی پر پابندی بھی لگا سکتی ہے۔ اس ڈیل کے تحت متحدہ عرب امارات کو امریکہ چودہ ہزار سے زائد بم اور دوسرا بارودی موادگائیڈنس کٹس فراہم کی جائیں گی متحدہ عرب امارات داعش کیخلاف لڑائی میں امریکہ کا اتحادی ہے۔ یہ اسلحہ شام اور عراق میں جنگجو تنظیم سے نمٹنے کیلئے استعمال ہو گا متحدہ امارات کے الدفرہ ایئر بیس پر3500امریکی فوجی موجود ہیں۔
داعش کے خلاف مہم: امریکہ، متحدہ عرب امارات کو785 ملین ڈالر کا اسلحہ دے گا
Jul 21, 2016