وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دفتر کی لفٹ میں ایک ٹن کا ایئر کنڈیشنر لگا دیا گیا

کراچی( نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنے دفتر کی وی وی آئی پی لفٹ میں ایک ٹن کا ایئر کنڈیشنر لگوا رکھا ہے ۔ محض 4افراد کے لئے صرف 4بائی چھ فٹ کی لفٹ میں ایئر کنڈیشنر کسی مذاق سے کم نہیں گاڑی سے نکل کر سندھ سیکریٹریٹ کی ساتویں منزل پر قائم وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پہنچنے کے لئے وزراء کو بلڈنگ کی وی وی آئی پی اور تیز ترین لفٹ میں محض37سیکنڈ لگتے ہیں۔ اس نصف منٹ کے سفر میں بھی شدید گھٹن محسوس ہوتی تھی جس بنا پر ایئر کنڈیشنر لگایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...