لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کیخلاف چند ہفتوں میں قانون بنا لیں گے۔ اس معاملے پر بات چیت کے بعد ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی میں فائنل ڈرافٹ آج 21 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔ قانون سازی کے بعد خاندان کے دیگر افراد مجرم کو معاف نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان میں ہر سال غیرت کے نام پر 500 خواتین کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان نے بتایا کہ وہ بل کی مخالفت نہیں کریں گے۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کے بہادر بھائیوں کے ساتھ ہیں، بندوق سے حق خودارادیت کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔