چینی صدر شی جن پنگ کا شمال مغربی علاقہ کی تاریخی مسجد کا دورہ

بیجنگ (آئی این پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کے مسلمان ملک کی سماجی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ چینی صدر نے شمال مغربی علاقے ننگ شا ہوئی کے خودمختار خطے میں واقع ایک تاریخی مسجد کا دورہ کیا جہاں ان کا مقامی مسلمانوں اور مذہبی رہنمائوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر شی نے کہا کہ چینی مسلمان ملک کی سماجی تعمیروترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملک میں موجود تمام اقلیتی گروپس اور مذاہب 5 ہزار سال قدیم چینی ثقافت کے ساتھ ابھرے ہیں۔ یہ تمام اقلیتیں چینی ثقافت میں ضم ہو کر خوشحالی کا سفر طے کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن