پاکستان آنے پر غیرملکی کھلاڑیوں کو اضافی رقم ملے گی:نجم سیٹھی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں دعوت دی گئی ہے۔پاکستان آ کر کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو اضافی پیسے دیے جائیں گے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ان کی اس حوالے سے بات ہو گئی ہے اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانا چاہتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے دورہ کراچی کے دوران ان کی ڈی جی رینجرز اور کور کمانڈر سے ملاقات ہوئی جس میں انھیں پی ایس ایل کراچی میں کروانے کے صورت میں سکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن