آزاد کشمیرانتخابات میں کشمیری مہاجرین کی دونشستوں حلقہ ایل اے تیس اور ایل اے چھتیس کے لئے سندھ میں پولنگ جاری ہے

کراچی میں آزاد کشمیر انتخابات میں کشمیری مہاجرین کی دو نشستوں حلقہ ایل اے 30 اور ایل اے 36 کے لئے پولنگ جاری ہے. شہر کے چھ اضلاع میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں. حلقہ ایل اے 30 کے لئے کراچی میں 29 اور حلقہ ایل اے 36 کے لئے 7 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر انتخابات میں دونوں حلقوں میں مجموعی طور پر 26 امیدوارمیدان میں ہیں .اس کے علاوہ مجموعی طور پر 8500 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں . ایل اے 30 اور ایل اے 36 کے لئے 35 پریذائڈینگ آفیسر اور 35 اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسر تعینات ہیں. حلقہ ایل اے 36 کے لئے ریٹرننگ آفیسر عبداللہ کو مقرر کیا گیا ہے  جبکہ حلقہ ایل اے 30 کے لئے علی اصغر سیال کو ریٹرننگ آفیسرتعینات کیا گیا ہے. پولنگ کے اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے. دوسری جانب حلقہ ایل اے 36 کراچی سمیت سندھ کے 11 اضلاع اور بلوچستان کے 7 اضلاع جبکہ حلقہ ایل اے 30 کراچی سمیت سندھ کے 21 ، بلوچستان کے 2 اور پنجاب کے 11 اضلاع پر مشتمل نشست ہے.

ای پیپر دی نیشن