پشاور(بیورورپورٹ)ورسک ڈیم رائلٹی کیس میں صوبائی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ میںنئی سروے رپورٹ جمع کروا دی، عدالت عالیہ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے متاثرین ورسک ڈیم کی جانب سے رائلٹی میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی اس دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے اے جی آفس کی جانب سے مرتب کردہ نئی اسسمنٹ رپورٹ جمع عدالت میں جمع کروادی جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے7 کے متاثرین کیلئے رائلٹی 60 فیصد کردی گئی ہے کیونکہ یہ سب سے زیادہ متاثر ہ ہے اور یہ رائلٹی پہلے بیس فیصد تھی جس کے خلاف علاقہ مکینوں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھانئی اسسٹمنٹ رپورٹ میں پی کے8 کی رائلٹی پچیس فیصد ، پی کے9کی پندرہ فیصد ، پی کے 5کے پانچ فیصد رائلٹی دینے کی سفارش کی گئی ہیںکیس کی سماعت کے موقع پر جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ رائلٹی کی نئی اسسمنٹ رپورٹ نوٹیفائی ہوئی ہے کہ نہیںاس بارے میں عدالت عالیہ کو آگاہ کیا جائے جس کے بعد دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت ملتوی کردی
وارسک ڈیم رائلٹی کیس میں خیبر پی کے حکومت نے ہائیکورٹ میںنئی سروے رپورٹ جمع کرادی
Jul 21, 2017