حیدرآباد کی تمام مخدوش عمارتوں کو خالی کرانیکا فیصلہ

Jul 21, 2017

حیدرآباد( نامہ نگار) حیدرآباد انتظامیہ نے شہر میں قائم مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ناقابل رہائش قرار دی گئی عمارتوں کو مرحلہ وار خالی کرایا جائے گا ناقابل رہائش قرار دی گئی عمارتیں انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بن چکی ہیں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سلیم راجپوت کے مطابق خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی ترتیب وار فہرست بنائی جارہی ہے پہلے مرحلے میں انتہائی مخدوش عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرایا جائے گا۔ متعلقہ عمارتوں کے مکینوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ تیار ہے بلڈرز کی تنظیم آباد سے متبادل رہائش دلوائی جائے گی۔ متاثرہ عمارتوں کے مکینوںکو ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے تعمیراتی قرضے دلوائے جائیں گے خطرناک عمارتوں کے مکین اگر از سر نو تعمیر یا مرمت کرانا چاہیں تو انہیں قرضہ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے مخدوش عمارات کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور دوسرے لوگوں کی زندگی خطرے میںڈالنے کے بجائے فی الفور ایسی عمارات خالی کردیں۔ انتظامیہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
مخدوش عمارتیں

مزیدخبریں