لاہور(نامہ نگار)شہر میں گنگا رام ہسپتال کی سرجیکل وارڈ اور کوپر روڈ پر شیشے کی دکان میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا جبکہ امداد ی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔بتایاجاتاہے کہ گنگا رام ہسپتال کی سرجیکل وارڈ میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ جس سے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔ کوپر روڈ پر شیشے کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا ہے ۔
گنگا رام ہسپتال کی سرجیل وارڈ میں آگ لگ گئی‘ لاکھوں کا نقصان
Jul 21, 2017