سروسز ہسپتال میں وارڈ بوائے کی ملازمہ سے زیادتی کی کوشش

Jul 21, 2017

لاہور (نامہ نگار) سروسز ہسپتال میں وارڈ بوائے نے 35 سالہ ملازمہ سے زیادتی کی کوشش کی۔ ملازمہ (س) نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ روز وارڈ بوائے عبدالمجید نے اسے صفائی کرنے کے بہانے ہسپتال کے پرائیویٹ کمرے میں بلایا تو اس نے اکیلا پا کر زیادتی کی کوشش جس پر اس نے شور مچا دیا۔ تھانہ شادمان میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزیدخبریں