کوٹ لکھپت جیل میں مقدمہ منشیات کا قیدی پراسرار طور پر ہلاک

Jul 21, 2017

لاہور (نامہ نگار) کوٹ لکھپت جیل میں منشیات کا 55 سالہ قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ فرانسس مسیح منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث ہونے پر کوٹ لکھپت جیل میں قید تھا۔ گذشتہ روز وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے فرانسس مسیح کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کرا دی ہے۔ جیل حکام کے مطابق وہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا۔ اسے دل کا دورہ پڑنے پر طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

مزیدخبریں