لاہور (وقائع نگار) لاہور ہائیکورٹ نے لیڈ ریکارڈ ڈیپارٹمنٹ کی ملازمہ کو نوکری سے برطرف کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو 15 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ فاضل عدالت نے فرخندہ اشرف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختار کیاگیا کہ بغیر شوکاز نوٹس جاری کئے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نوکری پر بحالی کے احکامات جاری کرے۔