لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے تین بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے میاں بیوی میں صلح کروا دی اور درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شہرام سرور نے شمائلہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسکے شوہر نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا اور بچے بھی چھین لیے تھے۔عدالت نے بچوں کی تحویل کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے میاں بیوی میں صلح کرواتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔