پی آئی اے کو دوستانہ اوپن سکائی پالیسی سے بہت نقصان ہوا: مہتاب خان

لاہور (خبر نگار) وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو دوستانہ اوپن سکائی پالیسی کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے اور اب کسی غیر ملکی ایئر لائن کو بغیر کسی وجہ کے اضافی پروازیں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے کی دو روزہ مارکیٹنگ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دو روزہ مارکیٹنگ کانفرنس میں اندرون ملک و بیرون ملک سٹیشنز سے پی آئی اے کے مارکیٹنگ کے سربراہان نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...