اسلام آباد (آن لائن)گزشتہ مالی سال 2017 کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 5فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈکی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں 2.41 ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ مالی سال2016 کے دوران ایف ڈی آئی کا حجم 2.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2008 کے دوران پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے 5.4 ارب ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔