لاہور (خصوصی نامہ نگار ) فلاح انسانیت فاونڈیشن نے تھرپارکر میں کنووں کی کھدائی کے ساتھ ساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا بھی آغاز کر دیا۔ گزشتہ روز تھرپارکر کی تحصیل مٹھی اور اسلام کوٹ میں دو واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاح فلاح انسانیت فاونڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالروف نے کیا۔