جے آئی ٹی، سپریم کورٹ کے تحفظ کےلئے کارکن تیار رہیں:ولید اقبال

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماﺅں ولید اقبال اور میاں حماد اظہر نے پی ٹی آئی کے ورکرز سے لاہور آفس میں ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن اپنے آپ کو ہر قسم کے حالات کے لئے تیار رکھیں اگر مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ ےا پھر جے آئی ٹی کے ارکان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ہم نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کا فرنٹ فٹ پر آ کر تحفظ کرنا ہے۔جے آئی ٹی نے پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے ایک جہاد جیسا کام کیا ہے جس کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم انہیں سیلوٹ پیش کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن