نواب لغاری اغواءکیس‘ ہائی کورٹ کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو 5روز کی مہلت

Jul 21, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق مشیر وزیراعلی سندھ نواب لغاری اغواہ کےس مےں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پانچ روز کی مہلت دےتے ہوئے سماعت26جولائیتک ملتوی کردی ہے اداروں نے جواب نہ دےا تو عدالت حکم جاری کرے گی اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواب لغاری لاپتہ ہونے کی درخواست کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو آئی بی نے عدالت میں جواب جمع کرواےا . آئی بی نے جواب دیا کہ نواب لغاری ہمارے پاس نہیں ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ کو کورٹ میں بتا دوں کہ نواب لغاری آپ کے پاس ہیں یا نہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نواب لغاری حساس اداروں کے پاس ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ سارے آپس میں بیٹھ کر فیصلہ کریں کس کے پاس ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ کو آخری موقع دے رہا ہوں نواب لغاری کو پانچ روز میں پیش کردےں بصورت دےگرعدالت چھبےس جولائی کو ہر حال میں فیصلہ سنا دونگا.۔

مزیدخبریں