کلر کہار تلہ کنگ:دیرینہ دشمنی کی بناءپر 2مختلف واقعات میں 7افراد قتل،1زخمی

بوچھال کلاں+تلہ گنگ(نامہ نگاران) پولیس تھانہ کلرکہار کے علاقہ میں دن دیہاڑے 4افراد خاندانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے ایک شدید زخمی تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرکہار کے موضع میرا کے 5افراد جن میں صوبیدار (ر) عبدالخالق ، محمد یوسف، محمد کامران عرف کامی ، محمد عاطف اور محمد اسلم 2موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چکوال ڈسٹرکٹ کورٹس میں تاریخ پر جا رہے تھے کہ رتہ موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں صوبیدار (ر) عبدالخالق، محمد یو سف اور کامران موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد محمد عاطف اور محمد اسلم شدید زخمی ہو گئے، پولیس کو اطلاع کی گئی مگر وہ موقع پر نہ پہنچی اور ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے میتیں اور زخمیوںکو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال پہنچا دیا گیا جہاں پر ایک زخمی محمد عاطف بھی دم توڑ گیا، دوسری جانب جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے مین چکوال سرگودھا روڈ کو بلاک کر دیا اور انتظامیہ اور پولیس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ان کا موقف تھا کہ پولیس نے جان بوجھ کر تاخیر سے کام لیا ہے جبکہ چند ہفتے قبل پہلے بھی ہمارا ایک آدمی کو مخالفین نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور پولیس نے نہ تو ان کے خلاف کوئی کاروائی کی اور نہ ہی ہمیں تحفظ دیا گیاجس کے نتیجے میں آج ہمارے 4افراد کی قیمتی جانیں چلی گئیں ہیں، پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال کاظم نقوی اور ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ بھی باری باری موقع پر پہنچے مگر مظاہرین نے ان کی ایک نہ سنی اور کئی گھنٹے تک روڈ کو بلاک ہی رکھا آخر کار انتظامیہ کی اس یقین دہانی پر کہ مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا روڈ کھول دیا گیا،تلہ گنگ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ صدر تلہ گنگ کے گاﺅں چینجی میں جمعرات کی شام فریقین میں مسلح تصادم کے نتیجے میں میں تین افرادقتل کر دئے گئے ،تفصیلات کے مطابق بابو سلطان خان ولد فتح محمد اور اس کے قریبی رشتہ دار وں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا تہرے قتل کی اس المناک واردات میں سلطان خان اور اس کا بیٹا حامد اور دوسرے فریق کا شاہجہان قتل ہو گئے، مقتول بابو سلطان خان محکمہ ڈاک کا سابق ملازم ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...