ابھی توسیاسی کیس ہے فوجداری بھی بنے گا: شیخ رشید

اسلام آباد (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی تو سیاسی کیس ہے،فوجداری کیس بھی بنے گا، ڈٹ جانے کا مشورے دینے والوں نے وزیر اعظم کو پھنسوا دیا، حدیبیہ کیس کھلا تو میرے دوست شہباز شریف بھی گھیرے میں آجائیں گے۔پانامہ پیپرز عملدرآمد کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا نوازشریف نے جمہوریت کونقصان پہنچایا۔ اپنے خاندان کو تباہ کیا،نوازشریف پہلے استعفیٰ دیتے تو یہ سب نہ پھنستے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے فیصلہ قریب آرہا ہے دستاویزات نکلنا شروع ہوگئی ہیں۔حدیبیہ کیس کھلا تو میرے دوست شہباز شریف بھی گھیرے میں آجائیں گے۔انہوں نے کہا کل جج نے کہاکہ آپ جب بھی وقت لیتے ہیں قطری خط آجاتاہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا جو جے آئی ٹی کو گالی دے رہا ہے۔ وہ دراصل سپریم کورٹ کو گالی دے رہا ہے،قوم سپریم کورٹ کےساتھ کھڑی ہے۔13 اگست کو تاریخی جلسہ رکھاہے۔انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ ہونا ہے 2017 میں ہی ہونا ہے،2018 میں ہمیں ہرانے کی باتیں بھول جاﺅ گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...