ومبلڈن اوپن کے 3 ‘فرنچ اوپن کے ایک میچ پر فکسنگ کا شبہ ‘تحقیقات شروع

لندن (سپورٹس ڈیسک)ومبلڈن اوپن پر فکسنگ کے بادل چھا گئے اور حال ہی میں ہونےوالے ٹورنامنٹ کے تین میچز پر میچ فکسنگ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ٹینس کی ساکھ اور سالمیت برقرار رکھنے والے یونٹ نے تین میچز پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تحقیقات کرنے کی تصدیق کی ہے۔ بلکہ اس یونٹ نے فرنچ اوپن کے ایک میچ پر بھی شکوک ظاہر کیے ہیں۔ان میچز پر شکوک کا اظہار دراصل بیٹنگ کے غیرمعمولی انداز سے ہوا جو اپنے آپ میں بڑا ثبوت بن گئے جبکہ کھلاڑیوں کی یکدم انجریز نے بھی کئی سوالات کو جنم دیا۔ٹینس انٹیگریٹی یونٹ کے مطابق جن 53 میچوں پر الرٹ جاری کیے ان میں سے 40 نچلی سطح کے اے ٹی پی چیلنجر اور آئی ٹی ایف فیوچر سرکٹ کے میچز تھے۔اپریل سے جون کے دوران مجموعی طور پر 31ہزار281 پروفیشنل میچز کھیلے گئے اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران 81 میچز کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا جہاں گزشتہ سال 121 میچوں پر کے نتائج پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...