چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے باوجود ٹیم میں خامیاں موجود ہیں: مدثر نذر

Jul 21, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں قومی کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ جاری ہے۔ گذشتہ روز کھلاڑیوں نے آوٹ ڈور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر نے بتایا کہ کیمپس سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے باوجود بھی ٹیم میں خامیاں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے اگلے ہفتے ملاقات کر کے چیزیں طے پائیں گی۔ مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل فوری طور پر ملنا ممکن نہیں ہے۔ این سی اے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی بنیادی خامیوں اور فزیکل فٹنس پر کام کیا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں کا رویو کیا گیا ہے جس پر کھلاڑی مطمئن نظر آئے ہیں۔

مزیدخبریں