تنازعہ سکم : بھارت کے خلاف جنگ چھڑ سکتی ہے : چین کا انتباہ ....

نئی دہلی(آئی این پی) چین اور بھارت جنگ کے دہانہ پر ہیں، میڈیا اور سفارتی بیانات خطرات اور دھمکیوں سے پر ہیں، چین خبردار کر رہا ہے کہ موجودہ صورتحال ایک بڑا بکھیڑا کھڑا کر سکتی ہے، چین نے تنازع پر موقف سخت کر لیا ہے، دہلی کے ایک اخبار کے مطابق اگر آپ میڈیا میں آج کل کی شہہ سرخیوں پر نظر ڈالیں تو معلوم پڑتا ہے کہ چین اور بھارت جنگ کے دہانہ پر ہیں۔ میڈیا اور سفارتی بیانات خطرات اور دھمکیوں سے پر ہیں۔ دہلی کے ہی ایک دوسرے اخبار کے مطابق چین نے تنازع پر موقف سخت کر لیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا چین بھارتی سلامتی کے لئے انتباہ ہے، بھارتی وزیر اعظم عوام کو یقین دلانے کے لئے پارلیمان میں صحیح صورت حال رکھیں، چینی ذرائع ابلاغ اور اخبارات بھارت کے خلاف جنگی بیانات دے رہے ہیں، حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں یہ پارلیمان کے سامنے رکھنے چاہئیں، جب جب بھارت کی قومی سلامتی پر آنچ کا اندیشہ ہوتا ہے تو پوری قوم کی آواز ایک ہوتی ہے، چین بھارتی سرحدوں پر فوج اور اسلحہ بارود جمع کر رہا ہے، بھارت کو بھی جوابی کارروائی کرنا چاہئے، یہ ایک سنگین صورتحال ہے اس کو سنجیدگی سے لینا چاہئے، بھوٹان سمیت تمام ہمسایہ ممالک ہمارے ساتھ ہیں، بھارتی خبر رسان ادارہ اے این آئی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج نے ریاستی اسمبلی میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چین بھارتی سلامتی کے لئے انتباہ ہے اور مسلسل خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس پر کانگریس پارٹی کے ترجمان سرجیوال نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم کو عوام کے سامنے صورتحال کی صاف تصویر رکھنی چاہئے اور عوام کو اعتماد میں لینا چاہئے۔ چینی اخبار کے مطابق امریکہ کی افغانستان بارے حکمت عملی نے خطے کی سکیورٹی صورتحال خراب کردی ہے، امریکہ کی حکمت عملی میں منصوبہ بندی کا فقدان نظر آتا ہے،منصوبہ بندی امریکی ٹاپ لیول راہنماﺅں کے خفیہ اہداف کے حصول کے لئے تو بہتر دکھائی دیتی ہے مگر افغانستان کے موجودہ مسائل کے حل کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں دکھائی دیتی، چین کے معروف سرکاری روزنامہ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی افغانستان بارے حکمت عملی نے خطے کی سیکورٹی صورتحال خراب کردی ہے۔ چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندو قوم پرستی کی لہر نے چین کے سلسلے میں بھارت کی پرامن پالیسی کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے بہت سے بھارتی 1962ءکی جنگ میں شکست سے نکل نہیں سکے۔ بھارت اگر محتاط نہیں رہا تو ہندو قوم پرستی دونوں ملکوں کو جنگ میں دھکیل دے گی۔
چین انتباہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...