ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ : بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ڈربی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ۔بھارت نے ہرمن پریت کور کے ناقابل شکست 171 رنز کی بدولت چار وکٹوںپر281رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی ٹیم 248رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ای جے ویلانی 75‘بلیک ویل 90رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ ہرمن پریت کور کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ بارش کی وجہ سے دوسرا سیمی فائنل 42اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا‘میچ میں پاکستان کے احسن رضا نے بھی امپائرنگ کی ۔فائنل پرسوں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دن اڑھائی بجے کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن